
چترال کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم، کیئر انٹرنیشنل اور SRSP کا مشترکہ اقدام
چترال (چترال ایکسپریس): چترال کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی اور امداد کے لیے ‘کیئر انٹرنیشنل پاکستان’ نے ‘سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP)’ اور
ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 157 سے زائد متاثرہ گھرانوں میں ہنگامی امدادی سامان تقسیم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں مون سون سیزن میں ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ اسی صورتحال کے پیشِ نظر کیئر انٹرنیشنل نے متاثرین کے لیے شیلٹر کٹس، فوڈ کٹس، ہائی جین کٹس، کچن سیٹس اور دیگر غیر غذائی اشیاء فراہم کی ہیں۔
کیئر انٹرنیشنل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر عادل شیراز کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو بنیادی ضروریات تک بروقت رسائی فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ باوقار زندگی گزار سکیں۔
سامان کی شفاف اور جوابدہ تقسیم کے لیے کیئر انٹرنیشنل کے MEAL کوآرڈینیٹر سجاد احمد نے تمام عمل کی
خود نگرانی کی۔ یہ امدادی کارروائیاں مقامی حکام اور کمیونٹی نمائندگان کے باہمی تعاون سے مکمل کی گئیں تاکہ مستحقین تک امداد کی شفاف پہنچ یقینی بنائی جا سکے۔ ادارے کے مطابق ان سرگرمیوں کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں معمول کی زندگی میں واپس لانے کے لیے بحالی کے عمل میں تعاون فراہم کرنا ہے۔
