
جے یو آئی لوئر چترال کی مجلسِ عمومی کا اجلاس 18 اکتوبر کو ہوگا، تیاریوں کا جائزہ
چترال (چترال ایکسپریس): جمعیت علمائے اسلام لوئر چترال کی ضلعی کابینہ کا ایک اہم اجلاس ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور اور مجلسِ عمومی کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ
لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام لوئر چترال کی مجلسِ عمومی کا اجلاس 18 اکتوبر بروز اتوار صبح 10 بجے مدرسہ تحفیظ القرآن، دینین چترال میں منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں مجلسِ عمومی کے تمام تمام اراکین کو باضابطہ دعوت نامے بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔
اجلاس کے دوران یہ بھی طے پایا کہ مجلسِ عمومی کے انعقاد، تنظیمی امور کو حتمی شکل دینے اور انتظامات کی مکمل نگرانی کے لیے 15 ستمبر کو ضلعی کابینہ کا ایک اور جائزہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔
اجلاس میں ضلعی نائب امیر قاری وزیر احمد، جنرل سیکرٹری حاجی عبد المجید، سیکرٹری اطلاعات نصرت الٰہی اور مجلسِ عاملہ کے اراکین میجر (ر) عبد الصمد، مفتی ضمیر احمد، راشد اعظم اور ارباب مسیح الملک نے بالخصوص شرکت کی۔
