تازہ ترین

تاریخ میں پہلی مرتبہ کالاش برادری کا نمائندہ صوبائی اسمبلی میں پہنچ گیا/پی ٹی آئی کی طرف سے وزیر زادہ کالاش مخصوص نشست پر منتخب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال میں بسنے والے معروف اقلیتی کالاش برادری کا نمائندہ صوبائی اسمبلی میں پہننے کے قریبچترال: پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کالاش برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان راہنماء وزیر زادہ کالاش کو صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کے لئے مخصوص نشست پر دوسری ترجیح میں رکھا گیا تھا۔ اب حالیہ الیکشن میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد اقلیتوں کے لئے مخصوص دونوں نشستیں پی ٹی آئی کو مل رہی ہیں اور پی ٹی آئی کی طرف سے اقلیتی راہنماء سابق صوبائی وزیر روی کمار اور وزیر زادہ کالاش صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہو ئے ہیں۔
چترال: جمعرات کے روز رمبور میں وزیر زادہ کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا جبکہ دوسری طرف کالاش برادری میں انتہائی خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 60سے زیادہ نشستیں ملی ہیں ۔ قومی امکان ہے کہ صوبائی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد زیادہ ہونے پر خواتین کی مخصوص نشست بھی چترال کو ملے کیونکہ پی ٹی آئی کی طرف سے خاتون راہنما فلک ناز کو مخصوص نشست کے لئے ترجیحی فہرست میں نویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔