
چترال: 2 روزہ اجتماع کا آغاز، ٹی ایم اے کی جانب سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور مچھر مار اسپرے کے بہترین انتظامات
چترال (چترال ایکسپریس)چترال کے تاریخی پولو گراؤنڈ میں 2 روزہ مذہبی اجتماع کا آغاز
اتوار 20 ستمبر سے ہو گیا ہے، جو 22 ستمبر کی صبح اختتامی دعا کے ساتھ مکمل ہوگا۔
اجتماع کے دوران شرکاء کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) چترال متحرک ہے۔ ٹی ایم او حیدر ایوب خان کی خصوصی ہدایات پر
ٹی ایم اے چترال کا عملہ اجتماع گاہ، پولو گراؤنڈ اور مرکز مسجد کے اطراف میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹینکرز کے ذریعے مسلسل خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
علاوہ ازیں، شرکاء کو مچھروں، ملیریا اور دیگر موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اجتماع گاہ اور ملحقہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر مچھر مار اسپرے کیا گیا ہے۔ ٹی ایم اے انتظامیہ کے مطابق پانی کی فراہمی اور صفائی و ستھرائی کے تمام تر حفاظتی اقدامات اجتماع کے اختتام تک بلا تعطل جاری رہیں گے تاکہ آمدہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
