تازہ ترین

چترال سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے پشاور میں جھنڈا بازی مہم کا انعقاد

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)مورخہ 13آگست کو یونیورسٹی روڈ پشاور میں چترال سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے جھنڈا بازی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال کے اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے شرکت کرکے چترالی طلباء کے ساتھ یونیورسٹی روڈ میں عوام میں پاکستانی جھنڈے تقسیم کیے۔اس موقع پر عوام نے دل کھول کر اس مہم میں اُن کا ساتھ دیا۔اس موقع پر ایم پی اے وزیر زادہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ پاکستان ایک پُرامن اور خوبصورت ملک ہے اور یہاں ہم سب مل کر جشن آزادی منارہے ہیں اور آئندہ بھی اسی طرح جشن آزادی منائی جائے گی۔اس پروگرام کے انعقادپر اُنہوں نے فرید الدین یونیورسٹی آف پشاور کے طلباء کے کاوشوں کو سراہااور آخر میں اس دعا کے ساتھ مہم ختم کردی گئی کہ پاکستان کو عمران خان کی وزیراعظمی کے ساتھ کامیابی اور ترقی عطاکریں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔