تازہ ترین

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارکا لواری ٹنل کی بندش کے خلاف سو مو ٹو ایکشن

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے لواری ٹنل کی بندش کے خلاف چترال کے شہریوں کی درخواست پر سو مو ٹو ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری کمیو نیکیشن اور چیر مین این ایچ اے سے فوری ر رپورٹ طلب کیا ہے ۔ چیف جسٹس کو دیے گئے گئے درخواست میں یہ استد عاکی گئی ہے ۔ کہ لواری ٹنل کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ۔ جس کا باقاعدہ افتتاح بھی ہو چکا ہے ۔ اس کے باوجود لواری ٹنل کو کئی کئی گھنٹے بند رکھا جاتا ہے ۔ جبکہ بہت کم وقت آمدو رفت کیلئے کھول دیا جاتا ہے ۔ جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس بندش سے نہ صرف ٹریفک جام ہوتی ہے ۔ بلکہ مسافروں اور مقامی لوگوں کیلئے کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ اس درخواست کا نو ٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے سیکرٹری کمیو نکیشن ، چیف سیکرٹری گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا اور چیر مین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے پانچ دنوں کے اندر رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا ہے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔