
قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سےسیلاب متاثرین کےلئے پچیس ملین روپے کی رقم سے جستی چادریں چترال پہنچائی گئی
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے سماجی ومذہبی شخصیت قاری فیض اللہ کی
طرف سے سیلاب متاثرین کے گھروں کےلئے پچیس ملین روپے کی خطیر رقم سے جستی چادریں چترال پہنچائی گئی جن میں سے ششی کوہ کے لئے دس ملین روپے کی پانچ سو چادریں اور گولین کے لئے پانچ ملین روپے کی چادریں مختص کئے گئے
اور تین گھروں کو پہلے ہی چادریں دے گئے تھے
اور اپرچترال کے اوی سے یارخون تک کے سیلاب متاثرین کے گھروں کے لئے دس ملین روپے کی پانچ سو چادریں مستوج
خاص پہنچا دی گئی
اس سے پہلے وادی بیار میں سات گھر مکمل تیار ہوچکے ہیں جن کو قاری فیض اللہ کی طرف سے
چادریں فراہم کئے گئے تھے
اس کے ساتھ قاری فیض اللہ کی طرف سے
پورے چترال خصوصاً اپرچترال کے دور افتادہ اور پسماندہ وادی بروغل کے
سرد ترین علاقے کے لوگوں کے لئے گرم ملبوسات تقسیم کئے گئے
