تازہ ترین

وائس چانسلر کی سربراہی میں جامعہ چترال کے سنئیر اسٹا ف نے یونیورسٹی کی سائٹ کا معائنہ کیا۔

چترال (چترال ایکسپریس ) جامعہ چترال کی ٹیم نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی قیادت میں یونیورسٹی کی سائٹ کا معائنہ کیا۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ کلٹر کی جانب سے مجوزہ زمینات کی سرکاری طور پر یونیورسٹی کو حوالہ کرنے کے بعد جامعہ کی ماسٹر پلاننگ کے حولے سے فیلڈ پر جاکر جامعہ کے اہلکاروں کایہ پہلا دورہ تھا۔جس سے مختلف شعبہ جات، دفترات اور کھیل کے میدانوں کیلئے مختص مقامات کے تعین میں مدد ملے گی۔ اس دورے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر انجئر ضیاءاللہ، پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر ناظم رحیم، ڈپٹی ڈائیریکٹر پی اینڈ ڈی نجی اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن مصطفی کمال اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ورکس انجنئیر عطاءاللہ بھی شامل تھے۔ یاد رہے کہ جامعہ کی ماسٹر پلاننگ، ڈیزائننگ وغیرہ کیلئے ایک معروف کنسلٹنٹ فرم کے ساتھ پہلے ہی سے معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔