تازہ ترین

چترال کے ٹاون ایریازرگراندہ میں آگ لگنے سے مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال کے ٹاون ایریازرگراندہ میں آگ لگنے سے مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے چترال شہزادہ محی الدین کے کرائے کے مکانات واقع زرگراندہ میں اُن کی رہائش گاہ کے قریب واقع ہیں ۔ اتوار کے روز مقامی بچوں نے ان مکانات کے قریب جمع شدہ چنار کے خشک پتوں کو آگ لگایا ۔ جن کے شعلے بلند ہو نے سے قریب کے گھر کی بجلی کی تاروں نے آگ پکڑ لی۔اورمکانات آگ کی زد میں آگئے ۔ مکان کے کرایہ دار عبد القادر نے بتایا ۔ کہ آگ کے شعلے بہت شدید تھے۔ تاہم فائر بریگیڈ کی بروقت کاروائی سے آگ پر بہت تیز قابو پالیا گیا ۔ اور مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ۔ انہوں نے کہا ۔ اگر ذرا سی غفلت ہوتی تو اس سے قریبی مکانات کو زبردست نقصان ہو سکتا تھا ۔ متاثرہ شخص نے بتایا ۔ کہ وہ پی آئی اے چوک چترال میں حلوائی کا کام کرتے ہیں ۔ اور مکان میں بڑی مقدار میں دکان کے سامان موجود تھے ۔ لیکن کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مجموعی طور پر تقریبااسی ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ اگر آگ پر قابو نہ پا لیا ہوتا ۔ تویہ نقصان لاکھوں میں ہو سکتا تھا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock