تازہ ترین

اسلامی جمعیت طلباء چترال کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ بچوں کے لئے ٹینٹ سکول کا آغاز

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اسلامی جمعیت طلباء ضلع چترال کے زیر انتظام متاثرین سیلاب طلباء وطالبات کیلئے سیلاب میں تباہ شدہ سکولوں میں طلبہ کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹینٹ سکول سروس کا آغاز کیا۔اسلامی جمعیت طلباء چترال کے ناظم اشفاق احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ مکتب سکولوں میں چھوٹے بچے اور بچیاں پڑھتے ہیں لیکن اب چترال میں سیلاب کی وجہ سے تین مکتب سکول مکمل طورپر تباہ ہونے کے بعد بدقسمتی سے حکومت دوبارہ بحال کرنے کے بجائے مکتب سکول سسٹم کو ختم کرنے پر تلے ہیں۔انہوں نے کہا ایسے میں اسلامی جمعیت طلباء کی طرف سے باقاعدہ ٹینٹ سکول اور مقامی اساتذہ کے زیر نگرانی میں کلاسسز شروع کیے گئے ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ طلبہ وطالبات کے تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔اس سلسلے میں موڑکہو گہت میں ایک ہفتے سے کلاسسز چل رہی ہے اور اگلے دوروز بعد بمبوریت میں بھی ٹینٹ سکول کا انتظام عمل لایا جائے گا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock