ریشن اور دروش بجلی گھر کے مسائل کے حوالے سے چترال کے وفد کی محکمہ شیڈو کے سربراہ سے ملاقات

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے وفد نے گذشتہ روز پشاور میں توانائی کے صوبائی محکمے شیڈو کے سربراہ سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے وفد سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن ، دروش سے قاری جمال عبدالناصر، رکن ضلع کونسل قاضی فتح اللہ، قاری فضل حق اور صلاح الدین طوفان شامل تھے۔ وفد نے ایم ڈی نو ر البشر سے چترال میں سیلاب کے بعد تباہ حال ریشن بجلی گھر کے فوری بحالی کے سلسلے میں درخواست کی جبکہ شیشی بجلی گھر دروش کے نا گفتہ بہہ حالت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وفد نے شیڈو کے سربراہ کو بتایا کہ اپر چترال میں ایندھن کی عدم دستیابی میں گھریلو استعمال کے لئے واحد ذریعہ بجلی ہے اور حالیہ سیلاب سے بجلی گھر تباہ ہونے کے بعد ضلع کی نصف سے زیادہ آبادی کو شدید مشکلات درپیش ہیں لہذا ریشن بجلی گھر کی بحالی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ سردیوں کے مہینے آپہنچے ہیں ۔ وفد نے دروش بجلی گھر کے بگڑتی ہوئے صورتحال سے بھی ایم ڈی کو آگاہ کیا۔ شیڈو کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر نور البشر نے وفد کو یقین دلایا کہ ریشن بجلی گھر اور شیشی بجلی گھر کے حوالے سے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں جلد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور بہت جلد عوام کو سہولت میسر آئیگی۔ انہوں نے کہا چترال کے عوام کے مشکلات سے وہ آگاہ ہیں اور انہیں حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔