پاکستان کا مستقبل روشن ہے کے موضوع پر پاکستان تھنکر فورم کا ایک روزہ سیمینار۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان تھنکر فورم نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی سب کیمپس چترال دنین میں ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا جس کا موضوع تھا پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ اس موقع پر پروفیسر شمس النظر فاطمی مہمان خصوصی تھے جبکہ سیمینار کی صدارت محمود خان چیف کو آرڈینیٹر ایس بی بی یو نے کی۔سمیینار کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کی سعادت انگلش ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم شاہ ہمدام نے حاصل کی۔ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم فہم اکبر نے نعت شریف پیش کی۔سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے طلباء پر زور دیا کہ جس طرح قیام پاکستان کی تحریک میں طلباء نے فعال کردار ادا کیا تھا اسی طرح ملک کی استحکام، ترقی اور یہاں سے بدعنوانی، شدت پسندی اور جہالت سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے۔مقررین نے کہا کہ اگرچہ بعض ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کررہے ہیں مگر پاکستان انشا ء اللہ ہمیشہ کیلئے قائم و دائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں وجود میں آیا اور اللہ تعالیٰ ہر دشمن سے اس کا حفاظت فرمائے گا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مایوس نہ ہو اور اعلےٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور خدمت کیلئے میدان میں آئے۔تقریب سے اظہار الحق، سیف اللہ، پروفیسر مسعود انور، ملک لیاقت علی تبسم چیئرمین پاکستان تھنکر فورم، محمود خان چیف کو آرڈینٹر وغیرہ نے اظہارخیال کیا جبکہ ظہور الحق دانش نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئے۔پروگرام کے آخر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے جبکہ سینئر صحافی گل حماد فاروقی کو بھی ان کی صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔سیمینار میں کثیر تعداد میں طلباء طالبات، اساتذہ اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔سیمینار کے دوران قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا جس کے احترام میں تمام شرکاء احتراماً کھڑے ہوئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔