تازہ ترین

پشاور، صوبائی کابینہ میں ایک وزیر کو فارغ کرنے کیلئے کارکر دگی کی بنیاد پر رپورٹ عمران خان کوارسال

پشاور (آن لائن)صوبائی کابینہ میں ایک وزیر کو فارغ کرنے کے لئے کارکر دگی کی بنیاد پر رپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوارسال کردی ہے اٹھارویں ترمیم کے پیش نظر صوبائی کابینہ میں تحریک انصاف ، جماعت اسلامی کے ایک وزیر کو فارغ کیا جائے گا ۔ تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے ایک صوبائی وزیر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کی کارکر دگی پہلے سے ہی پارٹی کی جانب سے عدم اعتمادکا اظہار کرتے ہو ئے اس کی کارکردگی کو بہتر قرار نہیں دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی سربراہ کو تحریک انصاف کے صوبائی وزیر کو فارغ کرنے کی سفارشات پہلے سے کی جا چکی ہے جبکہ معاونین خصوصی اور صوبائی وزراء کو دفاتراور گاڑیوں کی فراہمی کے لئے ٹرانسپورٹ ونگ نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور سکندر شیر پاؤ کو سینئروزیر کا عہدہ دینے کے لئے سیکشن محکمہ داخلہ کے کمرے میں تزئین و آرائش کا کام بھی شروع کردیا ہے ۔

 

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock