تازہ ترین

محکمہ وایلڈ لائف چترال کے زیر انتظام سیمینار کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)محکمہ وایلڈ لائف چترال کے زیر اہتمام ایک سیمینار جی سی ایم ایچ چترال میں منعقد ہوا۔سیمینار میں ڈی ایف او وایلڈ لائف اور دوسرے اہلکار سمیت سکول کے پرنسپل،اساتذہ کرام،سکول نیچر کلب کے انچارج عبدالحفیظ،ایس ایس ٹی سکول ہذا اور دوسرے اساتذہ کرام کے علاوہ سکول نیچر کلب کے ممبر طلباء موجود تھے۔اکتوبرمیں دنیا بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ کا دن منایاجاتا ہے اس سلسلے میں یہ اگاہی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ڈی ایف او نے جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت اور پاکستان میں موجود جنگلی حیات پر روشنی ڈالی۔عبدالحفیظ نے نیچر کلب کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔بچوں نے جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا ۔آخر میں بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور پُرتکلف ریفرشمنٹ دی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق