تازہ ترین

حالیہ سیلاب نے چترال کو تا ریکوں میں ڈال دیا ہیں۔ چترال کی خوبصورتی کے ساتھ کئی قیمتی جانوں کو بھی ہم سے چھین لیا۔انعام اللہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)حالیہ سیلاب نے چترال کی خوبصورتی کے ساتھ کئی قیمتی جانوں کو بھی ہم سے چھین لیا۔ یہ بات اے پی ایم ایل سٹوڈنٹ فیڈریشن کے جنرل سکرٹری انعام اللہ نے اے پی ایم ایل سٹوڈنٹ فیڈریشن کی ایک اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی ۔انعام اللہ نے سیلا ب کو قدرت کی طرف سے امتحان اور قوم کی اعمال کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا۔ کہ حالیہ دنوں کے سیلاب سے زیادہ تر اپر چترال متا ثرہوا ہے۔ جسمیں میں اپر چترال کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے۔ جومکمل طورپر تباہ ہو چکا ہے۔ جس پر ابھی تک انتظامیہ نے کو ئی مثبت قدم نہیں اُٹھا یا ہوا ہے۔ مصیبت کی اس گڑی میں ہم ایس آر ایس پی اوراے کے آر ایس پی کے بھی بہت مشکور ہے۔ جو چترال کے متا ثر ہ علا قوں میں مختلف امداد کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر بجلی گھر بنانے میں مصروف ہیں۔ اُنہوں نے فیڈریشن کی طرف سے مختلف این جی اوز کو خراج تحسین پیش کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اپر چترال میں بر یپ، موژگول اور ریشن کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہوئے جو کہ بغیر چھت ، غاروں ، ٹینٹوں میں رہنے پر مجبور ہو کر انتظامیہ کی طرف سے امداد کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ پر ویز خٹک نے اپنے دورہ چترال کے موقع پر چترال کو آفت زادہ قرار دیکر متاثرین سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کچھ اعلانات کئے تھے۔ جو ابھی تک صحیح معنوں میں متاثرین تک نہیں پہنچے۔اُنہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر اس کانوٹس لیا جائے۔ اور موسم سرما کے بارشوں سے پہلے پہلے متاثرین کیلئے رہنے کی چھت مہیا کیا جائے ۔اُنہوں نے کہاکہ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے بھی چترالوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے چترالی طالب علموں کیلئے ایک تعلیمی سال کا فیس معاف کر نے کا اعلان کیا تھا،جو ابھی تک اعلان تک ہی محدود ہیں۔اُنہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا۔کہ اس اعلان پر بھی عمل درآمد کیا جائے ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق