کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کا چترال سپورٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات اورفٹ بال ٹرائل کا معائنہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے چترال سپورٹس ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں چترال میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔نئے سپورٹس گراونڈ کی تعمیر کے بارے میں اوربہت جلد چترال میں فٹ بال اور کرکٹ کے ڈسٹرکٹ لیول ٹورنامنٹس کے انعقاد پر بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں سابق قومی پلیئر قومی و بین لاقوامی فٹ بال کوچ کرنل مجاہد اورڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حسین احمد اور دیگر شامل تھے۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے سیکرٹری فٹ ایسوسی ایشن کو یقین دلایا کہ آئندہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ میں چترال سکاؤٹس کی ٹیم ٹورنمنٹ میں حصہ لیگی ۔بعد میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے فٹ بال گراونڈ میں جاری انڈر 14 اور انڈر 17بچوں کے فٹ بال ٹرائل کا بھی معائنہ کیا اور بچوں سے ملے۔اس موقع پر سابق قومی پلیئر اور کوچ کرنل مجاہد سے بھی ملاقات کی۔اور چترال میں فٹ بال کی فروغ کے لئے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔