کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی ملاقات،وزیر اعلیٰ اس مہینے کے آخر میں چترال کا دورہ کرینگے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل کی فلڈ ریلیف کے سلسلے میں بات چیت ہوئی۔چترال سکاؤٹس چھاؤنی میں کمشنرملاکنڈ ڈویژن کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جسمیں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے مہمانوں کو بتایا کہ جی او سی 17 ڈویژن 11کورکمانڈر کی کوششوں سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اس مہینے کے آخر میں چترال کا دورہ کریں گے۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل نے مختلف ڈیپارٹمنٹس خاص کرمحکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ روڈوں،پلوں اور فلڈ ریلیف کے کاموں کو جلد سے جلد نمٹائے تاکہ عوام کو آمد ورفت میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔