تازہ ترین

چترال زلزلہ سے ہلاک شدہ گان کی تعداد31 ہوگئی۔165 زخمی،سینکڑوں مکانات مندہم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال میں پیر کے دوپہرشدید زلزلے سے آخری اطلاعات آنے تک 31 افراد مختلف علاقوں میں جان بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد165ہوگئی جبکہ منہدم ہونے والے کچے مکانات کی تعداد بھی سینکڑوں میں رپورٹ ہوئی ہے۔زلزلے کے فوراً بعد ضلعے کے مختلف علاقوں سے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچانے کا سلسلہ جاری رہاجن میں چار افراد ابتدائی طبی امداد کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوگئے۔چترال پولیس کے مطابق اب تک ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی جن میں سے 5 کا تعلق چترال ٹاؤن اور مضافات سے، چار کا تعلق یوسی کوہ سے،سات کا تعلق تحصیل دروش سے، لوٹ کوہ سے تین اور زئیت گاؤں سے دو اورتحصیل مستوج دوایک کالاش ویلی رومبور،اور تورکہو سے ایک شخص شامل ہیں۔ جان بحق افراد میں 14خواتین ایک سکول کی طالبہ شامل ہیں۔کورکمانڈر پشاور لفٹنٹنٹ جنرل ہدایت الرحمن نے چترال کا ہنگامی دورہ کیا ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال اور چترال سکاؤٹس ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرینگے چترال پولیس اور چترال سکاؤٹس کے جوان امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔زلزلے بعد کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے جبکہ چترال کے مقامی ممبران صوبائی اسمبلی سلیم خان اور بی بی فوزیہ بھی زخمیوں کی عیادت اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائز ہ لینے کیلئے ہسپتال پہنچ گئے جبکہ ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ اور ڈی پی او چترال عباس مجید خان مروت انتظامات کی خود مسلسل نگرانی میں مصروف ہیں۔ چترال کے نوجوانوں کی بڑی تعداد زخمیوں کو خون دینے کے لئے ہسپتال میں جمع ہیں۔زلزلے سے چترال کے مضافاتی علاقوں کو جانے والی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی تھی جو کہ سی اینڈ ڈبلیو انتظامیہ نے کوراغ کے مقام پر 20گھنٹوں سے بند چترال مستوج روڈ آمد ورفت کیلئے بحال کردیا۔متاثرین تک امدای سامان پنچانے کے لئے اس روڈکوبنیادی اہمیت حاصل ہے۔جبکہچترال پشاور روڈ بھی لواری ٹنل کے ذریعے مسافروں کی آمدورفت کے لئے کھول دی گئی ہے



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق