تازہ ترین

چترال کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن کا زلزلہ سے متاثر چترال کا دورہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے چترال کا دورہ کیا اور زلزلے کے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اور پاک آرمی کی طرف سے زخمیوں کو تخایف پیش کئے اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں بجلی کی فراہمی کے لئے تھرمل جنریٹر کو چالوکرنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔۔ انہوں نے موقع پر موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک آرمی مصیبت کی اس گھڑی میں زلزلے کے متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ زلزلے سے بے گھر ہونے والوں کو سردی کی آمد سے پہلے پہلے دوبارہ آباد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ متاثرین کے لئے پاک آرمی نے C.130اور ہیلی کاپٹر کے زریعے خوراک اور خیمے چترال پہنچادیا ہے۔ ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ بھی کور کمانڈر کے ساتھ موجود تھے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق