تازہ ترین

معروف سماجی ومذہبی رہنما قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے ادویات مفت دینے کا اعلان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)قاری فیض اللہ چترالی کے نمائندہ خصوصی مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال نے کہا ہے کہ جتنے افراد حالیہ زلزلے میں متاثرہ ہوئے ہیں ان کو قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے وہ تمام ادویات جو گورنمنٹ ہسپتال میں دستیاب نہ ہوں مفت فراہم کئے جائیں گی اس سلسلے میں وہ ان سے رابطہ کرسکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ تمام زخمی افراد جو چترال کے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج تھے ان میں نقد رقم تقسیم کر دیا گیا اورتمام زخمیوں کے تیمارداروں اور ہسپتال میں موجودعملہ سمیت ڈھائی سو افراد کے لئے کل رات کے کھانے کا بھی بندوبست کیا گیا تھا ،خطیب خلیق الزمان کا مزید کہناتھا دو شدید زخمیوں کو جن کا علاج چترال میں ممکن نہ تھا قاری صاحب کی تعاون سے پشاور منتقل کیا جا چکا ہے اور کئی ایسے افراد کوگرم بستر مہیا کئے جا چکے ہیں جن کے سامان ملبہ تلے دبنے سے مشکلات کا شکار تھے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق