تازہ ترین

گذشتہ سیلاب اور حالیہ زلزلے سے اویر کی بہت بڑی آبادی تباہ ہو چکی ہے۔سید محمدکا پریس کانفرنس

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) ناظم ویلج کونسل پختوری اویر سید محمد خان نے کہا ہے ۔ کہ گذشتہ سیلاب اور حالیہ زلزلے سے اویر کی بہت بڑی آبادی تباہ ہو چکی ہے ۔ اور سینکڑوں مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں ۔لوگ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں ۔ علاقہ بہت بلندی پر ہونے کی وجہ سے سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ اور لوگوں کے پاس سرچھپانے کی جگہ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے

DSC00940

ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال شہر کے قریب تریں علاقوں کو ایسے مصیبت کے وقت اہمیت دی جاتی ہے ۔ لیکن اویر کا علاقہ ہمیشہ نظر انداز ہوتا رہا ہے ۔ ابھی تک کسی بھی قسم کی سرکاری امداد اس علاقے کے لوگوں کو نہیں دیا گیا ۔ جوکہ انتہائی ظلم اور ناانصافی کے مترادف ہے ۔ سید محمد نے کہا ۔ کہ برفباری کے دن شروع ہو چکے ہیں ۔ اور سردی نے سارے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ جبکہ لوگوں کے پاس کھانے کو ہے اور نہ سر چھپانے کیلئے چھت اور سونے کیلئے بسترے ۔ اگر حکومت اسی طرح غفلت کا مظاہرہ کرے گی ۔ تو کئی اور لوگ اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔ یا یہ لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ۔ کہ فوری طور پر علاقہ اویر کی طرف توجہ دی جائے ۔ اور متاثرہ لوگوں کیلئے فوری طور پر خوراک ،خیمے اور بستروں کے علاوہ کھانے پینے کی برتنیں مہیا کئے جائیں ۔

 

 

 

🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!

خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔

اپنا انعام حاصل کریں ➔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock