ویلج ناظمین کا زیر صدارت تحصیل ناظم مولانا ایلیاس چترال ٹاون اور شغور میں ہنگامی اجلاس

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) تحصیل چترال کے ویلج ناظمین کا حالیہ زلزلہ میں متاثرین کی بحالی کے سلسلے میں ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس منعقد ہوا اجلاس میں کہا گیا۔ کہ حالیہ زلزلے میں جن جن ویلیج کونسلز میں سروے مکمل ہو چکے ہیں ۔ان اسیسمنٹ فارمز کو پی ڈی ایم اے کے نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرین کو چیک کے اجرا سے پہلے متعلقہ ویلج کونسل کے ناظم کو مکمل اعتمادمیں لیا جائے ۔ چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس کی زیر صدارت اجلاس میں انہوں نے کہا ۔ کہ ویلج کونسلوں کے ناظمیں کو ڈیزاسٹر کے حوالے سے مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ جو کہ اچھا پیغام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جن ویلج کونسل میں بھی جو بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے ریلیف اور بحالی کا کام کر رہے ہیں ۔ ان کو بھی اس بات کا پابند بنایا جائے ۔ کہ وہ ریلیف کی سرگرمیوں سے متعلق ناظمین کو اعتمادمیں لیں ۔ تاکہ بحالی کا کام بہتر طریقے سے انجام پا سکے ۔ ویلج ناظمین نے شکایت کیں کہ انہیں نظر انداز کرکے پی ٹی سی اساتذہ اور امام مسجد پر فوقیت دی جارہی اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ۔کہ جن یو سیز میں سروے کا کام مکمل نہیں ہوا ہے ۔اُس یوسیز میں مقررہ وقت میں توسیع کی جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ چترال کے تمام ویلج کونسلوں کو فوری طور پر دفتر اور فنڈ فراہم کیا جائے ۔ تاکہ متاثرین زلزلہ کے مسائل ویلیج کونسل کے دفتر میں ہی حل ہو سکیں ۔ اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کیلئے درد سر نہ بنیں۔تحصیل ناظم مولانا محمدالیاس نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ وہ خدمات کا جذبہ لے کر اس سیٹ اپ میں آئیے ہے ان سے چترال کیلئے جو بھی ہوسکا کرنے سے دریغ نہیں کرینگے۔اُنہوں نے ویلج ناظمین سے کہا کہ وہ بہت جلد ان شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ڈی سی چترال سے ملاقات کرینگے۔اجلاس میں پر پی ٹی آئی سے مبصر کے طوپررضت باللہ خصوصی طورپر شریک تھے اُنہوں نے ویلیج ناظمین پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق حاصل کرنے لئے متحد ہو اور مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد اور بحالی میں بھرپور حصہ لیں۔اُنہوں نے کہا دروش میں ویلج ناظمین متحد ہیں اور اُنہیں دفترات فراہم کئے جاچکے ہیں۔
درین اثناء تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس نے تحصیل لوٹکوہ کے ویلیج ناظمین کا ہنگامی اجلاس شغور میں بلایا۔ جسمیں تحصیل لوٹکوہ کے ویلیج ناظمین نے حصہ لیا۔ولیج ناظمین نے تحصیل ناظم کی شغور آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا اُن پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا۔ناظمین نے شکایت کیں کہ ان پر پٹواریوں کو مسلط کرکے انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔جسکی وجہ سے صحیح حقدار کو اُن حق نہ ملنے کے خدشات ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے حالیہ سیلاب اور اس زلزلہ میں ان تک کوئی امداد نہیں پہنچا۔صرف محکمہ زراعت کی طرف سے بیج فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا جو کہ آج تک پورا نہیں ہوا۔ولیج ناظمین نے اس بات پر زور دیا کہ سروے کے لئے بہت ہی قلیل وقت دیا گیا ہے ۔دور دراز علاقوں میں سروے کرنا ناممکن ہے۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ سروے کا ٹائم بڑھایا جائے تاکہ صحیح حقدار تک امدادی رقوم مل سکے۔اجلاس میں بعض ناظمین نے کہاکہ اگر اُنہیں اختیارات نہیں دئیے گئے تو وہ احتجاجاً استعفیٰ دینے پر مجبور ہونگے۔اُنہوں نے کہا کہ جو ٹیمں تشکیل دی گئی ہے وہ تسلی بخش نہیں۔ بعض نے پولیس اہلکاروں کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی طرف سے سروے کردہ فارموں پر پولیس اعتراض کرتی ہے۔جبکہ بعض نے دھرنا دُینے کی بھی دھمکی دی۔اُنہوں نے کہا کہ ہنگامی صورت حال میں ویلج ناظمین کو بائی پاس نہیں کیا جائے۔اُنہوں نے کیا کہ سیلاب سے متاثرہ اور زلزلہ سے متاثرین کی بحالی میں مزید تاخیر برداشت نہیں کیجایگی۔اجلاس سے خطاب میں تحصیل ناظم مولانا محمد ایلیاس نے ویلج ناظمین کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ ملکر وادی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے اور ان کی تحفظات کو دور کرنے کیلئے ڈی سی سے ملینگے۔اُنہوں نے ناظمین پر زور دیا کہ وہ مصیبت اس کی گھڑی میں جو متاثر ہوا ہے اُن کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور صحیح مستحق کو اُن کا حق پہنچانے میں کردار ادا کریں۔اجلاس سے خوش محمد ممبر تحصیل کونسل گرم چشمہ،نائب ممبرتحصیل کونسل محمد علی شاہ،ویلج ناظم عبدالمراد،نواب خان،نظار ولی شاہ،محمد ایوب،شیر محمد،علی مراد شاہ ،اقبال شاہ ،عبدالحمیدودیگر نے خطاب کیا۔

B

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔