تازہ ترین

چترال ویلج کونسل فورم تشکیل ،سجاد احمد صدر، نوید احمد بیگ جنرل سیکرٹری منتخب

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) ہفتہ کے روز چترال ٹاون میں زیر صدارت مولانا ضمیر احمد تحصیل چترال کے چترال ویلج کونسل کے ناظمین اور نائب ناظمین کااجلاس منعقد ہواجسمیں میں زلزلہ میں جان بحق ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔اجلاس میں تمام ناظمین ،نائب ناظمین ،ویلج کونسل تحصیل چترال نے شرکت کی ۔اجلاس میں قرارداد کے ذریعے متفقہ طوپر چترال ویلج کونسل فورم تشکیل دی گئی اور کابینہ کا اانتخاب ہوا ۔ایجنڈے پر تفصیلی بحث کے بعد متفقہ طورپر ذیل کابینہ تشکیل دی گئی۔
صدر سجاد خان ناظم وی سی جغور۔نائب صدر مجیب الرحمن ناظم وی سی ایون(1)،جنرل سیکرٹری نوید احمدبیگ ناظم وی سی شیاقوٹیک،پریس سیکرٹری ایم ظاہر الدین بابر ناظم وی سی کجو،فنانس سیکرٹری مطیع الرحمن عباسی ناظم وی سی گولین،کوارڈنیشن سیکرٹری حیات الرحمن ناظم وی سی خورکشاندہ،افتاب حسین ناظم وی سی بروز (ممبر)،سعید احمد خان نائب ناظم وی سی ریحانکوٹ(ممبر)،محمد رفیع ناظم وی سی بمبوریت(ممبر) ،فیض الا عظم ناظم وی سی سنگور ناظم(ممبر)،مفتی ضمیر احمد ناظم این ایچ 1چترال (ممبر)اور عبدالقادرناظم این ایچ 1دنین چترال(ممبر)۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق