تازہ ترین

عبدالستار ایدھی کی طرف سے چترال کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی پیکیج چترال پہنچ گئی

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان اور بیرونی دنیا میں معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی طرف سے چترال کے زلزلہ متاثرین کیلئے بڑے پیمانے پر امدادی پیکیج چترال پہنچ گئی ہے ۔ یہ امدادی اشیاء جن میں خوراک ، کپڑے اور بسترے شامل ہیں ۔ عبدا لستار ایدھی کے فرزند فیصل ایدھی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں ایم ایس اور ڈاکٹروں کی موجودگی میں متاثرہ زخمیوں میں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر زخمیوں نے عبدالستار ایدھی اور اور اُن کے بیٹے کی خد مات کی تعریف کی ۔ اور کہا ۔ کہ مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت میں جو کردار اس خاندان نے ادا کیا ہے ۔ اُس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ زخمیوں نے عبدالستار ایدھی ، بلقیس ایدھی ، فیصل ایدھی کی درازی عمر کیلئے دعائیں دیں ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock