تازہ ترین

چترال پی آئی اے کرایوں کی کمی کے لئے پشاورہائی کورٹ میں دائر مقدمہ کا فیصلہ محفوظ ،دسمبرمیں سماعت ہوگی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال پشاور اور اسلام آباد روٹ پر پی آئی اے کے کرایوں کی بے تحاشہ اضافی وصولی پر چترال کے سماجی کارکن اور پی ٹی آئی چترال کے بانی رکن امین الحسن نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہوا ہے اور اس مقدمہ کا ایک سال کا عرصہ ہوگیا مگر اب تک کرایوں میں کمی کا فیصلہ نہیں ہوا۔امین الحسن نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ اب تک مقدمہ کی کئی سماعت ہوئی مگر پی آئی اے انتظامیہ بہانوں سے کام لیتی آئی ہے ۔اب عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے اور امید ہے کہ دسمبر کے مہینے میں کرایوں میں کمی کا اعلان کیا جائے۔اُنہوں نے کہا چترال میں سیلاب اور زلزلہ کے وجہ سے علاقہ بہت متاثر ہوا ہے اور راستے بھی سفر کے لئے موزون نہیں جبکہ سردیوں کے موسم میں برف باری ہونے کی وجہ سے چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی واحد راستہ لواری ٹاپ بھی 6مہینے کے لئے بند ہوجائیگا۔جسکی وجہ سے چترال کے لوگ قید ہوکر رہ جائینگے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سال لواری ٹنل میں فنیشنگ کے کام کے وجہ سے بھی ٹنل سے سفر میں مشکلات پیش آئیگی اسلئے حکومت پاکستان سے پُرزور اپیل ہے کہ چترالیوں پر رحم کرکے پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کا فضائی فاصلہ دوسرے علاقوں سے کم ہے لیکن کرایہ سب سے زیادہ ہے،جبکہ پاکستان کے سب سے خطراناک فضائی روٹ سکردو کا کرایہ بھی چترال کے کرایہ سے کم ہے۔جوکہ چترال کے عوام کے ساتھ پی آئی اے کیطرف سے ناروا سلوک کے مترادف ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پشاور انتظامیہ نے چترال کے پی آئی اے انتظامیہ سے کرایوں کے بارے میں رائے مانگی ہے جوکہ چترال کے پی آئی اے انتظامیہ نے مقررہ کرایہ کو پانچ ہزار روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔مگر چترال کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے اس تجویز پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرایہ کم از کم 2500سے3000روپے تک کی جائے تاکہ چترال کے غریب عوام اس سروس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اب کرایوں کی زیادتی کے وجہ سے اکثر فلائٹیں خالی یا کم مسافر لے کر جاتی ہے جس سے پی آئی اے کو نقصان ہوتا ہے۔اگر کرایوں میں کمی کی جائے تو فلائیٹیں فُل ہوگی جس سے پی آئی اے کو فائدہ ہوگا۔عوامی اور سیاسی حلقوں نے ہفتے میں آٹھ فلائٹیوں کو بھی کم قرار دے کر روزانہ دو فلائٹوں کا مطالبہ کیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO