تازہ ترین

چترال مسلادھار بار ش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے،سڑکیں بند

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات سے مسلادھار بار ش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ لواری ٹاپ پر دو فٹ اور لواری ٹنل کے احاطے میں چار انچ برف پڑی ہے ۔ اور پشاور سے چترال و چترال سے پشاور جانے والے تمام گاڑیاں جن میں پاک آرمی کی گاڑیاں بھی شامل ہیں ٹنل پر روک دی گئی ہیں ۔ لواری ٹنل کے چترال سائڈ پر مشین چڑھائی میں سلائڈنگ کی وجہ سے روڈ بند ہو چکی ہے ۔ تاہم ٹنل تک پہنچنے کیلئے چھوٹی ٹنل کو استعمال کیا جارہا ہے ۔ ٹنل پر ایمبولینس کے علاوہ کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری گاڑیٰ کو گزرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ مسلادھار بارش سے ، بونی مستوج روڈ کوراغ کے قریب سیلاب سے متاثرہ مقام پر سلائڈنگ کے باعث دوبارہ بند ہو گیا ہے ۔ جبکہ بونی مستوج روڈ کروئی دیری بالمقابل سارغوز گاؤں بڑے پیمانے پر پہاڑی تودے گرنے سے بند ہو چکا ہے ۔ اسی طرح سور لاسپور ، یارخون کے راستے مختلف مقامات پر سلائڈنگ ،پہاڑی تودوں کے گرنے سے بلاک ہو چکے ہیں ۔ بلاک شدہ سڑکوں میں کالاش ویلی روڈ ، چترال گرم چشمہ روڈ بھی شامل ہیں ۔ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کوشدید مشکلات کا سامناہے ۔ اور زندگی مفلوج ہوئی ہے ۔ درین اثنا شندور کے مقام پر برفباری سے چترال اور گلگت کے درمیان بذریعہ سڑک رابطہ عارضی طور پر منقطع ہوچکاہے ۔اور چترال کے بالائی مقامات لاسپور، مستوج ، بونی ، گبور ،بگوشٹ سمیت کالاش ویلی کے بلندی پر واقع دیہات میں برفباری ہوئی ہے ۔ جبکہ چترال شہر کے قریب سیاحتی مقام بیر موغلشٹ نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے ۔ بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔ خصو صا زلزلے کے متاثرین کی مشکلات میں اضا فہ ہوا ہے ۔ اور کئی مکانات جو جزوی طور پر نقصان ہو گئے تھے ۔ بارش کی وجہ سے اُن کو مزید نقصان پہنچا ہے ۔ بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو ا ہے ۔ خصوصا زلزلہ سے متاثرہ افراد جو خیموں میں آگ جلانے سے قاصر ہیں ۔جبکہ بارش کی وجہ سے سے منگل کی شام سے بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے ۔سردی کی وجہ سے اُن کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا ہے ۔ دوسری طرف سوختنی لکڑی نایاب ہو چکی ہے ۔ جس کی وجہ سے قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق