تازہ ترین

ُٓپاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر سید احمد خان کا دروش کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے ضلعی صدر سید احمد خان نے دروش اوسیک اور جنجریت کا دورہ کیا اور متاثرین زلزلہ سے اُن کی مشکلات و تکالیف اور خیریت دریافت کی۔اس موقع پر پی ایم ایل (ن) کے ذمہ دران شوکت الملک،اسفندیار خان،عمران الملک،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،راجہ کلدامی امیر خان چارویلو،نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ ودیگر موجود تھیں۔سید احمد خان نے اس موقع پر متاثرین زلزلہ کو یقین دلایا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ہدایات کے عین مطابق ضلعی انتظامیہ ،پاک فوج دن رات ایک کرکے اُن کے نقصانات کا تخمینہ اور سروئے کررہے ہیں۔اورمتاثرین کو مرکزی حکومت کی طرف سے ٹینٹ اورفوڈ ائٹم وغیرہ مہیا کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان علاقوں میں نقصانات اندازے سے کہیں زیادہ ہوچکے ہیں۔ضلعی صدر نے کہا کہ متاثرین کو بالا تفریق میرٹ کے مطابق امداد دی جائیگی۔سب کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل ن کی ضلعی قیادت تمام معاملات کو واچ کررہی ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock