صوبائی حکومت نے کسانوں کوفائدہ پہنچانے کے لئے بہترین پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلع نائب ناظم چترال مولانا عبدالشکورنے بلچ کے گرین گودام میں انصاف فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے تحت گندم کے بیج تقسیم کرتے ہوئے چترال کے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے اس پالیسی کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں کہ چترال میں زیادہ سے زیادہ گندم کی پیداواربڑھے اور چترال گندم کے حوالے سے خود کفیل ہو۔اُنہوں نے کہاصوبائی حکومت نے کسانوں کوفائدہ پہنچانے کے لئے ایک بہترین پروگرام کا آغاز کردیا ہے چترال محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر نے بھی رات دن ایک کرکے اس پروگرام کو بنانے کی کوشش کی۔لہذا چترا ل کے کسان بھائی بھی بھرپور محنت کریں۔اُنہوں نے صوبائی حکومت کے اس پالیسی کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ اور انکے ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔