ٹیکنالوجی

دنیا کی انوکھی ترین موبائل ایپ جس پر آپ دوست نہیں ’دشمن‘ ڈھونڈ سکتے ہیں، مگر کیسے؟

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چیٹنگ اور ڈیٹنگ ایپلی کیشنز تو آپ نے بہت دیکھی اور استعمال کی ہوں گی جن پر لوگ نئے دوست بناتے ہیں مگر اب ایک ایسی ایپلی کیشن متعارف کروا ئی جا رہی ہے جس پر آپ لڑائی کے لیے اپنے قریب ترین لوگ تلاش کر سکتے ہیں۔اس ایپلی کیشن کا نام رمبلر(Rumblr)ہے۔ یہ ایپ آپ کو بتائے گی کہ آپ کے قریب ترین کون سا ایسا شخص ہے جو ڈبلیو ڈبلیو ایف کے فائٹرز کی طرح گھونسوں اور مکوں سے لڑائی پر آمادہ ہو۔ آپ ایپلی کیشن پر اس شخص کے ساتھ ملنے کی جگہ کا تعین کرسکتے ہیں اور وہاں پہنچ کر اس سے لڑ سکتے ہیں۔ رمبلر لڑائی کے شوقین افراد کے لیے بنائی گئی ہے۔ ایپ آپ کو آپ کے قریب ترین ان لڑائی کے اکھاڑوں کے متعلق بھی آگاہ کرے گی جو رمبلر کے دیگر صارفین نے منعقد کیے ہوں گے۔ ایپ آپ کو نقشے کے ذریعے اس جگہ کے متعلق بتائے گی۔ ایپ میں فلٹر(filter)کی آپشن بھی موجود ہے جس کے ذریعے آپ صرف لڑکیوں کی لڑائی اور گروپ فائٹ کی جگہوں کے متعلق بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔فی الحال یہ رمبلرمنظوری کے مراحل میں ہے جس کے بعد یہ ایپ سٹورز میں دستیاب ہو گی۔ فی الوقت آپ رمبلر کی ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر متذکرہ فیچرز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock