چترال لوئر

چترال،ٹروورتھ فاؤندیشن اسلام آباد کی طرف سے متاثرین زلزلہ میں امداد تقسیم

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ظہرہ ودود فاطمی ممبر قومی اسمبلی ٹروورتھ فاؤنڈیشن کی طرف سے مسلم لیگ(ن) چترال کے زیر اہتمام 150 متاثرین زلزلہ میں فود آئٹم اور کمبل تقسیم کئے گئے۔پولیس لائن چترال میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ٹروورتھ فاؤنڈیشن اسلام آباد کی طرف سے کوارڈینٹر احسان الدین نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹروورتھ فاؤنڈیشن صحت،تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں میں کام کرتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن محترمہ ظہرہ ودود فاطمی ممبرقومی اسمبلی چترال کے زلزلہ متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہے اور بہت جلد خود چترال کا دورہ کریگی اور چترال میں500گھرانوں کے لئے صحت اور تعلیم میں پراجیکٹ شروع کرنا چاہتی ہے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے ضلعی صدر سید احمد خان نے ٹروورتھ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن محترمہ ظہرہ ودود فاطمی کا زلزلہ متاثرین کے لئے امداد فراہم کرنے اورآئندہ چترال میں صحت اور تعلیم کے حوالے سے پراجیکٹ شروع کرنے میں دلچسپی لینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹر محمد خالد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو چترال کے متاثرین کے حالت زار کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قومی اور بین القوامی ادارے چترال میں اُن کے لئے کام کرے۔اس موقع پر  اسسٹنٹ پروگرام آفیسر شفاقت عباسی اورمسلم لیگ(ن) کے ذمہ داران محمد وزیر،صفت زرین،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،خورشید حسین مغل اورمحمد کوثر ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى