مولانا گل نصیب خان کے والد کی وفات پر جمعیت علمائے اسلام کا خصوصی تعزیتی اجلاس

چترال (نمائندہچترال ایکسپریس) جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے اکابرین کا ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس زیر صدارت سابق ایم پی اے مولانا عبدا لرحمن منعقد ہوا جسمیں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کے والد کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ور اجتماعی دعا کی گئی۔ اراکین جمعیت نے مولانا گل نصیب خان اور غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ تعزیتی اجلاس میں قاری جمال عبدالناصر، قاضی فتح اللہ، مولانا ہدایت الرحمن،بلناس خان، مولانا عبدالسمیع، قاضی محمد نسیم، نصرت الٰہی ، حاجی عبدالودود، قاری محمد یوسف، حافظ سراج احمد، قاضی شفیق ، مولانا فتح الباری، قار ی فضل حق، قاری مبارک خان و دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔