تازہ ترین

سیلاب کی زد میں آنے والے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو وفاقی حکومت کی طرف سے معاوضہ دیا جائے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں متاثرین سیلاب نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ سیلاب کی زد میں آنے
والے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو وفاقی حکومت کی طرف سے معاوضہ دیا جائے جبکہ ان کو صوبائی حکومت کی طرف سے تین لاکھ روپے کی ادائیگی ہوئی ہے اور وفاقی حکومت کی طرف سے ایک پائی بھی نہیں ملی۔ ایک اخباری بیان میں تحصیل کونسل چترال کے رکن شمشیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے جہاں زلزلے میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے تین لاکھ روپے کا اعلان کردیا جوکہ صوبائی حکومت کی تین لاکھ روپے کے ساتھ اداکئے گئے لیکن سیلاب میں جان بحق ہونے والوں کو نظر انداز کردئیے گئے جس سے ان میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں اور حکومت کی طرف سے مالی امداد کے منتظر ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO