انٹرنیٹ سروس کے نام پر صارفین کو لوٹنے کا سلسلہ جاری/پوچھنے والا کوئی نہیں

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے عرصہ دراز سے چترال میں صارفین کو لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی مہینوں سے پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سروس (ڈی ایس ایل)انتہائی ناقص ہے جسکی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر بار بار شکایت اور درخواست کے باوجود پی ٹی سی ایل حکام کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔ پی ٹی سی ایل کا ادارہ چترال میں صارفین سے ’’ معیاری انٹر نیٹ‘‘ سروس کے نام پر ہر مہینے کروڑوں روپے وصول کر رہی ہے مگر چترال میں اس کی سروس انتہائی نا قص ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کے نام پر متعلقہ ادارہ صارفین سے دھوکہ دہی کے ذریعے پیسے لے رہی ہے کیونکہ جس معیار کے سروس کے لئے رقم وصول کی جارہی ہے اس معیار کا سروس دستیاب ہی نہیں مگر وصولی کی جاتی ہے۔ صارفین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی سی ایل کے اس من مانی اور دھوکہ دہی کا ازالہ کریں اور انہیں اپنی سروس معیاری بنانے کے لئے ہدایات دیں یا پھر صارفین سے دھوکہ دہی کے ذریعے بل وصول کرنے کے عمل پر پابندی لگائیں۔ پی ٹی سی ایل کی سروس تحصیل دروش میں سب سے ناقص ہے جسکی وجہ سے صارفین اپنا ڈی ایس ایل کنکشن ختم کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔