تازہ ترین

بنگلادیش میں جماعت اسلامی کی قائدین کی پھانسی کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کی ریلی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)مورخہ 23نومبر کو اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے زیر اہتمام بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے قائدین کی پھانسی کے خلاف چترال میں ریلی نکالی۔اسلامی جمعیت طلبہ ضلع چترال کے ناظم اشفاق احمد اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ڈگڑی کالج چترال شاہد انور انیس نے طلبہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے قائدین کو چن چن کر پاکستان کی حمایت اور وفاداری کے پاداش میں تختہ دار پر لٹکایا جارہا ہے جوکہ سراسر ظلم کی انتہا ہے جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ پہلے بھی اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے آئے ہیں۔اس حوالے سے علی احسن مجاہد جوکہ جماعت اسلامی بنگلادیش کے جنرل سیکرٹری تھے کو پاکستان سے محبت وہمدردی کی بناء پر پھانسی دے کر شہید کردیا گیا جوکہ انتہائی افسوس ناک امر ہے اور ہم اسلامی جمعیت طلبہ ضلع چترال اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حسینہ واجد سے اس وخشیانہ اور تسلسل سے ہونے والے جماعت کے قائدین کے خلاف ظلم کا ازالہ کرے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کی روایت رہی ہے کہ وہ اسلام اور پاکستان سے محبت اور ہمدردی میں ہمیشہ سے جانوں کی نذرانہ دیتے آئے ہیں اور آئیندہ بھی اس قربانی کو ہم اپنے ایمان کا حصہ اور جنت کی کنجی سمجھتے ہیں۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق