جمعیت اہل حدیث چترال کی طرف سے چترال اور بمبوریت شیخاندہ کے لئے 300 گھرانوں میں امدادی اشیا کی تقسیم!!

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعیت اہل حدیث ضلع چترال کی طرف سے سیلاب اور زلزلہ متاثرین میں امدادی اشیاء میں رضائیاں اور گرم شالیں اور چادریں تقسیم کی گئی۔یہ امداد جمعیت اہل پروفیسر سنیٹر ساجد میر مر کزی امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان ، ڈاکٹر عبد الکریم ناظم جمعیت اہل حدیث پاکستان ، حافظ شاہد امین امیر شعبہ خدمت خلق اہل حدیث پاکستان اور حافظ زاکر راحمن صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کی طرف سے بھیجی گئی تھی۔ متاثرین میں امدادی اشیاء امیر اہل حدیث ضلع چترال محمد عمر قریش نے کی ۔ اس مو قع پر مہمانانِ خصوصی نعمت اللہ معاون صدر یوتھ فورس جمعیت اہل حد یث پاکستان اور حافظ منظور الٰہی ناظم شعبہ خد مت خلق اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان موجود تھے۔ محمد عمر قریش ناظم شعبہ خدمت خلق صوبہ KPK امیر مر کزی جمعیت اہل حدیث ضلع چترال نے مہمانانِ خصوصی اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى