تازہ ترین

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تناؤ پر پاکستان کا اظہار تشویش

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تناؤ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ افسوسناک قرار دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا سفارتخانوں اور سفارتی عملے کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ شدت پسند قوتیں امت مسلمہ میں نفاق کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ دونوں ملکوں کو امت مسلمہ کے مفاد میں تنازعہ پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔ دہشت گردی کا چیلنج دونوں ملکوں سے ملکر کام کرنے کا متقاضی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے پٹھان کوٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ پاکستان نے بھارتی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے پاکستان بھارتی حکومت سے رابطے میں ہے۔ حملے کے حوالے سے بھارتی حکومت کی فراہم کردہ معلومات پر کام کر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کو مذکراتی عمل کی بحالی کے عزم پر کاربند رہنا چاہئے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔