غلطی سے ڈیلیٹ ہو جانے والی فائلز واپس لانے کا آسان ترین طریقہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثراوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم غلطی سے اپنے کمپیوٹر سے ایسی فائل ڈیلیٹ کر دیتے ہیں جو ہمارے لیے بہت ضروری ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ غلطی سے ڈیلیٹ ہو جانے والی فائلز واپس بھی لائی جا سکتی ہیں۔ ویب سائٹ en.dailypakstan.com.pkکی رپورٹ کے مطابق ڈسک ڈرل(Disk Drill)ایک ایسا سافٹ ویئر ہے کہ جس کے ذریعے یہ فائلز واپس لائی جا سکتی ہیں۔یہ سافٹ ویئر میموری کارڈ کرپٹ ہو جانے کی صورت میں بھی آپ کا ڈیٹا واپس حاصل کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک، یو ایس بی ، ایم پی تھری پلیئر یا کسی بھی طرح کی میموری ڈیوائس کا ڈیٹا بھی اس سافٹ ویئر سے دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ڈسک ڈرل کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کا استعمال انتہائی آسان ہے اور ماﺅس کی چند کلک کے ذریعے ڈیلیٹ ہو جانے والا ڈیٹا واپس آ جاتا ہے۔اگرچہ ڈسک ڈرل کا اصل مقصد ڈیلیٹ ہوجانے والے ڈیٹا کو واپس لانا ہے مگر یہ کسی بھی میموری ڈیوائس میں موجود ڈیٹا کی حفاظت کے لیے بھی استعمال کیا جس سکتا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔