تازہ ترین

سی اینڈڈبلیو چترال نے ایون بمبوریت روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ چترال نے ایون بمبوریت روڈ پر واقع دوباژ پُل کو 24گھنٹوں کے اندر اندر ٹریفک کے لئے بحال کردیاجوکہ گذشتہ رات بارش کے نتیجے میں سیلاب میں بہہ گئی تھی۔ایگزیکٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیومقبول اعظم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کالاش تہوار چلم جوشٹ کی وجہ سے اس روڈ پر ٹریفک کابہت زیادہ دباؤ ہونے کی وجہ سے سی اینڈڈبلیو کے اہلکاروں نے دن رات کوشش کرکے پل کے سیلاب برد حصے کی مرمت کردی ۔اُنہوں نے بتایا کہ پُل کی مرمت کے بعد بدھ کے شام سیاحوں اور مقامی لوگوں کی گاڑیاں بمبوریت اور رمبور وادیوں کی طرف روانہ ہوگئی جوکہ دن بھر پھسے ہوئے تھے۔مقبول اعظم نے مزید بتایا کہ ایون بمبوریت روڈ کو چلم جوشٹ فیسٹول کے دوران ٹریفک کے قابل رکھنے کے لئے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔