اپٹا ضلع چترال کا اہم اجلاس محمد جمیل الدین کو اپٹا ضلع چترال کا نیا صدر منتخب کیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)اپٹاضلع چترال کا ایک اہم اجلاس محمد اسماعیل چیرمین سپریم کونسل آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن (اپٹا ) کی زیر صدارت جی پی ایس چترال میں منعقد ہوا۔ جس میں تحصیل کے عہدادارو ں نے شرکت کی۔اجلاس میں سابق ضلعی صدر اپٹا محمد اشرف ایس ایس ٹی میں ترقی پانے کی وجہ سے اُس کی جگہ جنرل سیکرٹری محمد جمیل الدین پی ۔ایس ۔ٹی کو اپٹا ضلع چترال کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔جنرل سیکرٹری کی خالی شدہ سیٹ پر سعید اللہ خان پی۔ایس۔ایچ۔ٹی گورنمنٹ پرائمری سکول چترال کا انتخاب ہوا۔سینئر صدر احمد الدین بھی ایس۔ایس۔ٹی میں ترقی پاچکے ہیں ۔ان کی جگہ حیدر احمد پی۔ایس۔ایچ۔ٹی کے نام پر اتفاق ہوا۔جوائنٹ سیکرٹری کی خالی نشست پر خورشید احمدایس ۔پی۔ایس۔ٹی کا چناؤ کیا گیا۔باقی خالی شدہ تحصیلی عہدوں کے لئے تحصیلوں سے نام طلب کیے گئے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔