تازہ ترین

بونی میں یوم دفاع پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا ۔

بونی ( جمشید احمد)یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پرل سکول اینڈ کالج بونی میں یوم دفاع پاکستان کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت وسی ناظم بونی ٹو سلامت خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی شوشل ویلفیئر افیسر مستوج تاج الدین جگر تھے پروگرام میں پرل سکول اور کالج بونی کے علاوہ دوسرے سکول اور کالجوں کے طلبا اور طلبات ، عمائیدین علاقہ معتبرات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز طالب علم سیف اللہ کے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اسٹیج کی فرائض پرل سکول اینڈ کالج بونی کے طالبات طاہرہ اور انیتہ نے انجام دیں پروگرام میں اس دن کی مناسبت سے تقاریر، حمد ،نعت، ملی نغمے ،خاکے اور ثقافتی شو پیش کی گئی اسٹوڈنٹ مقریرین میں مہیلہ ساجد، غزیزہ ودیگر نے تقاریر پیش کی۔ مقرریں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس دن کی یاد دلاتاہیں کہ ہمارے دشمن ملک بھارت نے رات کی تاریکی میں ہمارے ملک پاکستان پر اچانک حملہ کر دیا جس سے ہمارے ملک کے بہادر افواج نے انکے ناپاک غزائم کو خاک میں ملا دیا اور انہیں عبرت ناک شکست ہوئی ۔ مہمان خصوصی تاج الدین نے اس دن کی مناسبت سے تقریر کی اور پروگرام کی تعریف کی۔پرل سکول اور کالج کے بانی سردار حکیم نے پروگرام میں شریک مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔
آخر میں صدرے محفل سلامت خان نے پروگرام میں حصہ لینے والے طلباوطالبات کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور خاص کر پرل سکول اور کالج کے بانی سردار حکیم کو تعلیم کے میدان میں پہلی مر تبہ بونی میں خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کی کوششوں اور علاقے میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنانے کی بے حد تعریف کی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق