تازہ ترین

شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے بی کام کے نتائج کا اعلان ۔سرکاری کالج چھاگیا

چترال (چترال ایکسپریس ) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے بی کام کے سالانہ امتحان برائے2016کے نتائج کا اعلان کرادیاہے۔نتائج کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسزچترال کے طالب علم شفیق الرحمٰن نے رول نمبر 0321کے تحت 1400میں سے 969نمبر لیکر یونیورسٹی بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اِسی کالج کے طلبہ زاہد جمال نے رول نمبر275اوراحمد اعظم نے رول نمبر287کے تحت بالترتیب939اور930نمبرلیکر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیا۔مذکورہ امتحان میں مجموعی طور پر 384امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 108امیدوار کامیاب قرار پائے ۔یوں کامیاب کا تناسب29فیصد رہا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO