تازہ ترین

لواری ٹنل پراجیکٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں اور گولین گول پراجیکٹ کے لئے فنڈز مہیا کرکے وزیر اعظم نے چترالی عوام کا دل جیت لیا ہے۔سید احمد خان ضلعی صدر پی ایم ایل ن

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) بدھ کے روز وزیر اعظم پاکستان کی آمد پر پولو گراونڈ میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سید احمد خان نے چترال کا دورہ کرنے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سترہ سال پہلے بھی انہوں نے چترال کا دورہ کیا تھا اور آج بھی چترال کا دورہ کرنے والا وزیر اعظم وہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل پراجیکٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں اور گولین گول پراجیکٹ کے لئے فنڈز مہیا کرکے وزیر اعظم نے چترالی عوام کا دل جیت لیا ہے اور چترال کو تاریکیوں سے نکالنا کا سامان کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام اس لئے وزیر اعظم سے توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ وزیر اعظم کبھی جھوٹ نہیں بولتے اور جو کچھ کہتے ہیں کر بھی دیکھاتے ہیں۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے طرز پر چترال میں بھی گندم پر خصوصی سبسڈ ی دینے کا مطالبہ کیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق