تازہ ترین

وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پرچترال میں مجموعی طور پر 60ارب روپے مختلف منصوبہ جات پر خرچ ہورہے ہیں۔ضلعی ناظم مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) بدھ کے روز وزیر اعظم پاکستان کی آمد پر پولو گراونڈ میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم میا ں نوازشریف نے اپنے دور اقتدار میں چوتھی مرتبہ چترال کا دورہ کرکے اس علاقے کے عوام کے ساتھ اپنی گہری وابستگی اور علاقے کی ترقی میں سنجیدگی اور دلچسپی کو سب پر اشکاراکردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پر اس خطے میں مجموعی طور پر 60ارب روپے مختلف منصوبہ جات پر خرچ ہورہے ہیں جس کے لئے چترال کے عوام ان کے اس احسان کو کبھی نہیں بھول سکیں گے۔ انہوں نے چترال کی جعرافیائی حالت کے پیش نظر چترال میں ایک جدید ہسپتال قائم کرنے اور یہاں ایک یونیورسٹی کی قیام کابھی مطالبہ کیا اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے لئے گرانٹ کا بھی مطالبہ کیا۔ ا نہوں نے کہاکہ چترال کے عوام مظلوم ہیں اور مظلوموں کا ساتھ وزیر اعظم اپنے لئے خدا کی رضامندی کمائیں گے کیونکہ مظلوم اور خدا کے درمیاں کوئی پردہ حائل نہیں ہوتی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق