وزیراعظم کے دورہ چترال پرچترال لیویز اور پولیس کے جوانوں کو جھنڈے بازی اور بینرز لگانے پر معمور کرنا اور سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر وزیر اعلیٰ KPK کو اس کا ضرور اسکا نوٹس لینا چاہیئے۔نذیراحمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) صدر ISF نذیر احمد ضلع چترال نے ایک اخباری بیان میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورہ چترال کے موقع پر تعلیمی اداروں اور سر کاری محکموں کو بند کرکے طلباء اور سرکاری ملازمین کو سیاسی جلسے کے لئے میدان پہ لے آنے کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ چترال لیویز اور پولیس کے جوانوں کو جھنڈے بازی اور بینرز لگانے پر معمور کرنا اور سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر وزیر اعلیٰ KPK کو اس کا ضرور اسکا نوٹس لینا چاہیئے نہ صرف نوٹس بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق ضلع چترال میں تما م سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت کو ختم کر نے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنی چا ہیئے۔ انہوں نے کہا کہ چترالی عوام کا وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چترال سے بڑی توقعات وابستہ تھیں،لیکن بدقسمتی کا عالم یہ ہے کہ ایک سال پہلے چترال آکر وزیر اعظم سیلاب اور زلزلہ سے شدید متاثر ضلع چترال کی سڑکوں کی مرمت اور توسیع کا منصوبہ اپنے وعدے کے مطابق ایک سال گزرنے کے باوجود کام شروع نہیں کر سکا ۔ اُنہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی کا اعلان ایک سال پہلے PTI کے چئیرمین عمران خان نے کیا تھا اور رواں سال کے صوبائی بجٹ میں اس مذکورہ یونیورسٹی کے لئے فنڈز بھی متعین کئے گئے۔امیر مقام کو عمران خان پر طنز کرنے سے پہلے لواری ٹنل اور گولین گول میں کئے گئے بدانتظامیوں اور کرپشن کا پہلے حساب دینا چاہیئے اور بعد میں عملاً کوئی کار کر دگی دیکھا نا چا ہیئے ۔انہوں نے کہا کہ APML کے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین لو گوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دے،محسن چترال جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے لیبل سے الیکشن جیتا تھا آج محسن چترال پر ویز مشرف کی امیج کو بھی خراب کیا گیا۔کیونکہ چترالی قوم احسان فراموش نہیں ہے محسن چترال کی لواری ٹنل پراجیکٹ میں خصوصی دلچسپی اور عملًا کار کردگی کو چترالی قوم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔