آل پاکستان واپڈ اہائیڈرو ورکرز یونین چترال کے انتخابات میں مزدور دوست گروپ کے جنرل موسیٰ مسلسل دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے چیرمین منتخب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) آل پاکستان واپڈ اہائیڈرو ورکرز یونین چترال کے انتخابات میں مزدور دوست گروپ کے جنرل موسیٰ مسلسل دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے چیرمین منتخب ہوگئے ۔ دوسرے عہدیداروں میں صبیح الدین وائس چیرمین، امیر نواب خان ڈپٹی چیرمین جبکہ تاج محمد جنرل سیکرٹری، کریم اللہ ڈپٹی سیکرٹری اور فقیر الحسن جائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔ جنرل موسیٰ نے اپنے مدمقابل کو گیارہ کے مقابلے میں 29ووٹوں سے شکست دے دی۔ اپنے انتخاب کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل موسیٰ نے کہاکہ وہ اپنے اوپر اعتماد کو سچ ثابت کردیں کہ وہ کسی ورکروں کی حقوق کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہر جائز مطالبے کو انتظامیہ سے منوا کے رہیں گے ۔ انہوں نے مسلسل دوسری مرتبہ بھاری مینڈیٹ دینے پر ہائیڈرو وکرز کا شکریہ کرتے ہوئے انہیں اپنی تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔