تازہ ترین

چترال سے مستوج جانے والی ٹویاٹا گاڑی ریشن کے قریب حادثے کا شکار۔ایک جان بحق دو زخمی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سوختنی لکڑی کی لوڈ لے کر چترال شہر سے مستوج جانے والی ٹویاٹا گاڑی ریشن کے قریب کچی گول کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی ۔حادثے میں ایک شخص جان بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔چترال پولیس کے مطابق ہفتے کے سہ پہر ہون چترال سے تعلق رکھنے والے ڈرائیو رعزیز احمد ولد شیر ولی ٹویوٹا گاڑی نمبر6562سوختنی لکڑی کا لوڈ لیکر مستوج جارہے تھے کہ ریشن کے قریب گاڑی ان سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سرغوز مستوج کا باشندہ مبارک خان ولد شکور خان موقع پر جان بحق ہوگئے۔جبکہ ڈرائیور اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔پولس تھانہ بونی نے ڈرائیور کے تعزیرات پاکستان کے دفعہ 279اور320کے تحت پرچہ چاک کردیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریشن گاؤں کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں مدد کی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق