چترال فور جی کے نام پر وارد کمپنی صارفین کو لوٹ رہی ہے/سروس انتہائی ناقص

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں سیلولر کمپنی وارد (WARID) کی فور جی سروس کا معیار انتہائی ناقص ہے جسکی وجہ سے صارفین کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موبائل سروس مہیاکرنے والے کمپنی وارد نے چترال میں بڑے زور و شور کیساتھ اپنے فور جی سروس کا آغاز کردیا تھا ، ابتداء میں سروس کے معیار اور سپیڈ کو دیکھتے ہوئے بڑی تعدا دمیں صارفین نے اسکا استعمال شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا۔ موبائل صارفین کے علاوہ بڑی تعداد میں صارفین نے انٹرنیٹ ڈیواس بھی خرید لئے تاکہ تیز ترین انٹرنیٹ کا استعمال کیا جا سکے۔ تاہم بہت جلد ہی صارفین کی امیدوں پر پانی پھیرنا شروع ہو گیا کیونکہ ابتدائی چند ہفتوں کے بعد مذکورہ سروس نے جواب دینا شروع کردیا اور اسکی سپیڈ انتہائی کم ہو نے لگی۔ صارفین کی شکایت ہے کہ وارد فور جی سروس شام کے بعد نہایت ناقص ہوتی ہے اور اسکی سپیڈ تھری جی سے بھی کم رہتی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے متعلقہ کمپنی دھوکہ دہی کا مرتکب ہو رہی ہے کیونکہ انہوں نے فورجی سروس کے نام بھی تھری جی سے بھی کم سپیڈ دینا شروع کردیا ہے۔ موبائل کے کاروبار سے منسلک ایک ذمہ دار شخص نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ سروس میں ابتری آنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ چترال میں کسی دوسرے کمپنی کی فور جی سروس نہیں ہے اور اس لئے لوگوں نے وارد کا استعمال شروع کردیا جسکی وجہ سے سروس کی استعداد میں کمی آئی اور یوں سپیڈ کم پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی تعداد میں صارفین کو مد نظر رکھتے ہوئے سروس کو ڈیزائن کیا گیا تھا اس سے کئی گنا زیادہ صارفین نے استعمال کرنا شروع کردیا جسکی وجہ سے سروس پر بوجھ بڑھ چکا ہے اور معیار ناقص ہوگئی ہے۔ ادھر صارفین نے اس سلسلے میں وارد ٹیلی کام کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق معیاری سروس مہیا کرنا متعلقہ کمپنی کی ذمہ داری ہے جس میں ناکامی صارفین کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ وارد کمپنی جلد از جلد اپنے سروس کو بہتر بنائے تاکہ اسکی ساکھ خراب نہ ہو۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔