یوم اساتذہ کے موقع پرانجمن ہلال احمرپاکستان کے زیر اہتمام معاشرے میں اساتذہ کرام کی اہمیت کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) مورخہ 10اکتوبر 2016کو یوم اساتذہ کے موقع پرانجمن ہلال احمرپاکستان کے زیر اہتمام معاشرے میں اساتذہ کرام کی اہمیت کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں منعقد ہوا۔سیمینار میں چترال کے چیدہ چیدہ اساتذہ کرام مولا نگاہ ،پرنسپل گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال کے پرنسپل کمال الدین ،SDEO محمود غزنوی ،ADOشہزاد ندیم ،اور سینئر استاد سید غفار نے شرکت کی۔اِن کے علاوہ دوسرے مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔انجمن ہلال احمر پاکستان کے سیکریٹری سلیم الدین نے ادارے کے تاریخی حیثیت اور کارکردگی پر روشنی ڈالی۔دوسرے شرکاء نے اساتذہ کرام کے کردار اور اہمیت پر تقاریریں کی۔سید غفار کے ہاتھوں مولا نگاہ کو اُن کے علمی خدمات کے اعتراف میں حسن کارکردگی کے شیلڈ سے نوازا گیا۔ آخر میں انجمن ہلال احمر پاکستان کے عہدیداروں نے شرکاء کا اُن کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔