تازہ ترین

گرم چشمہ: چمبور پل ناقص تعمیر کی وجہ سے عوام کے لئے درد سر بنا ہوا ہے

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ایکسپریس)گرم چشمہ وادی کو باقی چترال سے ملانے والا واحد پل جو کہ چمبور سیر کے نام سے مشہور ہے،1-2 آج کل گرم چشمہ کے عوام کے لئے درد سر بنا ہوا ہے، ہیوی ٹرک اس پل پر سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس کے شہتیر جو کہ لوہے کے ہیں ٹوٹ چکے تھے، شہتیر تو بنادیئے گئے ہیں مگر فرش پر وہی پرانی لکڑیاں استعمال ہوئی ہیں جو اس پل کی تعمیر کے آغاز میں استعمال ہوئے تھے، چند سال پہلے بھی ایک ٹھیکیدار نے اس پل کے فرش کو انہی پرانی لکڑیوں سے دوبارہ تعمیر کیا تھا، اب فرش اتنی خطرناک ہوگئی ہے کہ اس پر پیدل سفر کرنا بھی جان جوکھوں میں ڈالنے کے مترادف ہے، ہمارے سیاسی اور انتظامی افراد نے شہتیر بنانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا کیا تھا کہ اس پل کی تعمیر انہوں نے کی ہے، اس بات کو ثابت کرنے کے لئے ان افراد نے خود یا پھر اپنے قریبی عزیزوں کو پل پر کھڑا کرکے تصویریں تک بنادی تھیں، پل ٹوٹنے کے بعد اس پر سفر بند کردیا گیا تھا وہ ایک اچھا فیصلہ تھا، مگر اب انتہائی ناقص تعمیر کے بعد پل پر ٹرک اور ہر قسم کی ٹریفک کے ساتھ ساتھ سکول و کالج کے بچے بھی سفر کررہے ہیں جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے،علاقے کے عوام نے ڈی سی چترال سے اپیل کی ہے کہ اس پل پر یا تو سفر کو ممنوع قرار دیا جائے یا پھر اس کی صحیح مرمت کی جائے تاکہ علاقے کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ یاد رہے کہ گرم چشمہ وادی سلیم خان ایم پی اے کا آبائی علاقہ ہے اور چمبور سیر سلیم خان کے گھر تک پہنچنے کا واحد زمینی راستہ ہے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق