تازہ ترین

ایف ایم97چترال کے زیر اہتمام یوم عاشورہ کے موقع پر حمد ونعت اور کوئز مقابلے کا اہتمام

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایف ایم97چترال کے زیر اہتمام یوم عاشورہ کے موقع پر حمد ونعت اور کوئز مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں چترال سے درجنوں سکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔حمد ونعت خوانی کے مقابلے میں ایف سی پی سکول اینڈکالج چترال کے نویں جماعت کے طالب ذیشان جاوید نے پہلی اور دسویں جماعت کے طالب علم عظمت الدین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ کوئز کے مقابلے میں اسی سکول کے جماعت دہم کے طالب علم احمد حسین نے دوسری پوزیشن حاصل ۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے سکول ہذا کے ان ہونہار نونہالوں کے کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباشی دی اورپہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو تین ہزار اوردوسرے پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو دو دو ہزار کے نقد انعامات سے نوازا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock